میٹرک کے طلبا سے مارچ کے بعد کوئی بھی فیس نہ لینے کی ہدایت

جون اور جولائی کی فیسیں ابتدائی 5ماہ میں جمع کرانیکی سہولت دی جائے،محکمہ تعلیم

جماعت دہم کے طلبا سے31مارچ تک کی وصول کی جاسکتی ہے، اگرکوئی طالبعلم اسکول چھوڑناچاہتاہے تووہ بھی درخواست اسکول میں جمع کرادے . فوٹو: فائل

KABUL:
صوبائی محکمہ تعلیم نے نجی تعلیمی اداروں کووالدین سے آئندہ تعلیمی سال میں جون اور جولائی کی فیسیں سال کے ابتدائی 5 ماہ میں جمع کرانے کی سہولت دینے کی ہدایت جاری کردی جبکہ دسویں جماعت کے طلبا سے مارچ کے بعد کسی قسم کی فیس نہ لینے کی بھی ہدایت جاری کردی۔


اس سلسلے میں ڈائریکٹرجنرل پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ ڈاکٹرمنسوب صدیقی نے ایک سرکلر جاری کیاہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی تعلیمی اداروں کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ جون اور جولائی 2014 کی فیس ڈائریکٹوریٹ کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق وصول کریں، شیڈول میں جون کی فیس جنوری اورجولائی کی فیس فروری کے ساتھ وصول کی جاسکتی ہے تاہم اگروالدین جنوری اورفروری میں جون اورجولائی کی فیس ادانہیں کرسکیں تووہ تحریری طورپر اسکول انتظامیہ کودرخواست دیدیں جس کے بعد وہ جنوری تامئی کسی بھی مہینے میں جون اور جولائی کی فیس اداکرسکتے ہیں، مزید براں جماعت دہم کے طلبا سے31مارچ تک کی وصول کی جاسکتی ہے، اگرکوئی طالبعلم اسکول چھوڑناچاہتاہے تووہ بھی درخواست اسکول میں جمع کرادے تاکہ ایسے طلبا سے بھی31مارچ تک فیس وصول کی جاسکے۔
Load Next Story