شہر قائد میں گرج چمک و تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش

شدید بارش اور سڑکوں پر پانی رکنے کے باعث شہر کی مرکزی شاہراؤں پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں


ویب ڈیسک July 17, 2020
شدید بارش کے باعث شہر کی مرکزی شاہراؤں پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ فوٹو: فائل

شہر قائد میں آج گرج چمک کے ساتھ تیز اور درمیانی بارشوں کے باعث پورا جل تھل ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں گرمی کا 62 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، 1958 میں جولائی کے مہینے میں درجہ حرارت 42.2 ریکارڈ ہوا تھا، تاہم آج شہر کا درجہ حرارت 42 اعشاریہ 6 ڈگری تک جاپہنچا، گرمی اور لوڈشیڈنگ سے پریشان حال کراچی کے باسیوں میں شام کے وقت خوشی کی لہر دوڑ گئی اور گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش نے دوپہر کی گرمی کو مات دے اور موسم خوشگوار ہوگیا۔

دوسری جانب تیز بارش نے پورے شہر میں جل تھل کردیا اور سڑکوں پر پانی رکنے کے باعث شہر کی مرکزی شاہراؤں پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں، شہر کے مختلف علاقوں ملیر، گلستان جوہر، بہادرآباد، پی آئی بی کالونی، گلشن اقبال، طارق روڈ، لسبیلہ، گولیمار، ڈیفنس، کلفٹن، محمود آباد اولڈ سٹی ایریا کے علاقوں شدید جب کہ گارڈن،رنچھوڑ لائن اور سولجر بازار میں کہیں بونداباندی، اور ہلکی بارش ہوئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں