سینٹرل جیل کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سرچ آپریشن

سرچ آپریشن کے دوران جیل کی تمام بیرکوں اور قیدیوں کی جامع تلاشی


ویب ڈیسک July 17, 2020
جیل میں سرچ آپریشن خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا فوٹو: فائل

سینٹرل جیل میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سرچ آپریشن کیا ہے جب کہ رینجرز اور پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 18 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کی سینٹرل جیل میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کیا ہے۔ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کئے گئے اس سرچ آپریشن کے دوران جیل کی تمام بیرکوں اور قیدیوں کی جامع تلاشی لی گئی ہے۔

دوسری جانب پولیس نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 18 ملزمان کو گرفتار کرلیاہے، کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے میں شہری سے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی ، پولیس اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کے جس کے نتیجے میں ایک ملزم وحید پکڑا گیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا ، ملزم اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا ، فرار ہونے والے ملزم کی تلاش میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں ، علاوہ ازیں سچل پولیس نے علاقے میں مختلف کارروائیوں کے دوران دس ملزمان کو گرفتار کرلیا ، ملزمان اسٹریٹ کرائم ، منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہیں جبکہ ملزمان جوا کھیلنے والے افراد بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |