
خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں سرحد پار سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 3 شہری جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے ہیں، زخمی ہونے والوں میں پاک فوج کے 2 جوان بھی شامل ہیں۔
ابتدائی معلومات کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ جاں بحق ہونے والوں کی میتیں بھی اسپتال پہنچا دی گئی ہیں جہاں سے ان کی میتیں ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔