اداکارہ میرا کی رجنی کانت کیخلاف قانونی چارہ جوئی کی دھمکی

تامل اداکار رجنی کانت اور وجے نے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی ہے، میرا


ویب ڈیسک July 17, 2020
تامل اداکار رجنی کانت اور وجے نے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی ہے، میرا

اداکارہ میرا متھن نے معروف اداکار رجنی کانت کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی دھمکی دی ہے۔

تمل فلم نگری کی ادکارہ وماڈل میرا متھن نے بھارتی وتمل فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار رجنی کانت اور تمل فلم انڈسٹری کے اداکار وجے پر الزام عائد کیا ہے کہ دونوں اداکاروں نے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی ہے۔

تمل فلم نگری کی میرا بھی پاکستانی ادکارہ میرا کی طرح خبروں میں رہنا پسند کرتی ہیں اور وہ آئے دن اپنے متنازعہ بیانات کے وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں اب میرا متھن نے تمل فلم انڈسٹری کے دو بڑے اداکاروں کے خلاف قانونی جاری جوئی کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ رجنی کانت اور وجے نے میرا نام خراب کرنے کی کوشش کی جس پر وہ ''وومن ہراسمنٹ ایکٹ'' کے تحت ان کے خلاف کارروائی کریں گی۔

اداکارہ نے کہا کہ تامل ناڈو نے انہیں رد کیا لیکن وہ اب بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کا حصہ ہیں اور دنیا بھر میں سپر ماڈل کے طور پر پہچانی جاتی ہیں۔ انہوں نے بھارتی وزیراعظم مودی سے مطالبہ کیا کہ وہ تامل ناڈو کو تباہ کردیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں