اپوزیشن مر کر بھی عمران خان کو کرپٹ ثابت نہیں کر سکتی ڈاکٹر شہباز گِل

شریف خاندان نے کرپشن کر کے ملک کی خدمت کی، ڈاکٹر شہباز گِل


ویب ڈیسک July 17, 2020
شہباز شریف اور ان کے خاندان نے 26 ملین ڈالر کی منی لانڈرنگ کی، معاون خصوصی فوٹو: فائل

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا ہے کہ اپوزیشن مر کر بھی عمران خان کو کرپٹ ثابت نہیں کر سکتی۔

اپنے بیان میں ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت اپنی کرپشن کی وجہ سے جیل میں ہے، شریف خاندان نے کرپشن کر کے ملک کی خدمت کی، شریف خاندان کے اثاثے 1998 سے 2018 تک 549 ارب ہوئے، چوہدری شوگر مل کیس میں نواز شریف پر 410 ملین کی منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں، شہباز شریف اور ان کے خاندان نے 26 ملین ڈالر کی منی لانڈرنگ کی۔

شہباز گل نے کہا کہ کرپشن کے عظیم کھلاڑیوں کو آج کل ہر ایک کرپٹ نظر آ رہا ہے، اپوزیشن مر کر بھی عمران خان کو کرپٹ ثابت نہیں کر سکتی، مسلم لیگ (ن) نے صرف وہ پراجیکٹ شروع کیے جن میں سیاسی فائدہ تھا لیکن ہم سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے نہیں ملک کے لیے منصوبے شروع کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |