حیسکو نے 8 کروڑ کی نادہندگی پر 70 گاؤں کی بجلی کاٹ دی

ٹنڈو غلام علی کے 40 اور ماتلی کے 30 دیہات اندھیروں میں ڈوب گئے


Nama Nigar December 11, 2013
ٹنڈو غلام علی کے 40 اور ماتلی کے 30 دیہات اندھیروں میں ڈوب گئے، متاثرین خواہ کتنے بااثر ہوں ادائیگی پر ہی بجلی بحال ہوگی، ذوالفقار مہر۔ فوٹو: فائل

حیسکو انتظامیہ نے ماتلی اور ٹنڈو غلام علی کے 70 سے زائد دیہات کی بجلی عدم ادائیگی پر منقطع کردی۔

ایس ڈی او واپڈا (حیسکو) ذوالفقار مہر نے لائن سپرنٹنڈنٹ رب نواز نظامانی و دیگر اسٹاف کے ہمراہ ٹنڈو غلام علی کے 40 سے زائد دیہات جبکہ ماتلی کے 30 سے زائد گائوں جن میں گائوں، پھلکاٹ، گائوں قبول کیریو، گائوں نظرپور، گائوں تماجی جہیجو، گائوں غلام علی چانڈیو، سومرا فارم، ٹالہو فارم، گائوں حامد ہالیپوٹو، گائوں اللہ رکھیو مگسی، گائوں عبدالرحمن مگسی، گائوں واحد مگسی، گائوں ہارون مگسی، گائوں شبیر راجپوت، گائوں ہیرو ٹالپور، ٹنڈو غلام علی، تھری گائوں اور دیگر گائوں شامل ہیں کی بجلی عدم ادائیگی پر کاٹ دی۔ ایس ڈی او واپڈا ذوالفقار مہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان تنام دیہات پر 8 کروڑ سے زائد بقایاجات ہیں جسکی وجہ سے بجلی منقطع کردی گئی۔ انھوں نے کہاکہ گائوں کے افراد کتنے بھی بااثر ہوں مگر بقایاجات کی ادائیگی کے بعد ہی بجلی بحال کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں