مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی طبیعت ناساز

ڈاکٹرز نے شہباز شریف کو مکمل آرام کا مشورہ دے دیا ہے، خاندانی ذرائع

ڈاکٹرز نے شہباز شریف کو مکمل آرام کا مشورہ دے دیا ہے، خاندانی ذرائع. فوٹو: فائل

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہے اور ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دے دیا ہے۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے، خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے شہباز شریف کا طبی معائنہ کیا، اور ناسازی طبیعت کے باعث انہیں ڈرپ بھی لگائی گئی جب کہ ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دے دیا ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز شہباز شریف کی لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد طبیعت ناساز ہوئی، جب کہ رانا ثناء اللہ نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران بھی شہباز شریف کی طبیعت کی خرابی کا ذکر کیا تھا۔
Load Next Story