عید الاضحی سے پہلے گیسٹ ہاوٴسز اور ہوٹلز نہیں کھولے جا سکتے زلفی بخاری

حالات سازگار ہوئے تو اگست کے دوسرے ہفتے تک ہوٹل، سیاحتی مراکز اور گیسٹ ہاوٴس کھول دیئے جائیں گے، معاون خصوصی

صوبوں کی مشاورت سے ہوٹلز اور گیسٹ ہاوٴسز کیلئے ایس او پیز اور گائیڈ لائن تیار کر لی گئی ہیں، زلفی بخاری۔ فوٹو:فائل

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاحت زلفی بخاری نے کہا ہے کہ حالات سازگار ہوئے تو اگست کے دوسرے ہفتے تک ہوٹل، سیاحتی مراکز اور گیسٹ ہاوٴس کھول دیئے جائیں گے تاہم عید الاضحی سے قبل گیسٹ ہاوٴسز اور ہوٹلز نہیں کھولے جا سکتے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق زلفی بخاری سے آل پاکستان گیسٹ ہاوٴسز اور ٹورازم ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے ملاقات کی۔ زلفی بخاری کا دوٹوک الفاظ میں کہنا تھا کہ عید الاضحی سے پہلے گیسٹ ہاوٴسز اور ہوٹلز نہیں کھولے جاسکتے۔


معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ صوبوں کی مشاورت سے ہوٹلز اور گیسٹ ہاوٴسز کے لیے ایس او پیز اور گائیڈ لائن تیار کر لی گئی ہیں، عید الاضحی کے بعد کرونا وائرس کی صورتحال کا تجزیہ کریں گے، حالات سازگار ہوئے تو اگست کے دوسرے ہفتے تک ہوٹل، سیاحتی مراکز اور گیسٹ ہاوٴس کھول دیئے جائیں گے۔

زلفی بخاری نے کہا کہ متاثرہ ہوٹل اور گیسٹ ہاوٴسز کے مالکان کو بلاسود قرضوں کی فراہمی کے لیے اسٹیٹ بینک سے مشاورت کی جائے گی، گیسٹ ہاوٴسز کے لائسنس کی تجدید کا فیصلہ بھی بہت جلد کرلیا جائے گا، ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے ان کی بھرپور معاونت کے لیے کوشاں ہیں۔
Load Next Story