کلبھوشن یادیو کو تیسری بار قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ

پاکستان نے کلبھوشن کو سیکیورٹی اہل کار کے بغیر قونصلر رسائی دینے کی پیشکش کی ہے، ذرائع


ویب ڈیسک July 17, 2020
پاکستان نے کلبھوشن کو سیکیورٹی اہلکار کے بغیر قونصلررسائی دینے کی پیشکش کی ہے، ذرائع۔ فوٹو : فائل

حکومت نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو تیسری بار قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے بھارت کو ملاقات کی پیشکش کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان نے بھارتی خفیہ ایجنسی 'را' کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو تیسری بار قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ کیا ہے اور بھارت کو تیسری قونصلر رسائی کے حوالے سے رسمی طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کلبھوشن کو سیکیورٹی اہل کار کے بغیر قونصلررسائی دینے کی پیشکش کی گئی ہے۔

یہ پڑھیں: کلبھوشن یادیو کو دوسری بار قونصلر رسائی

قبل ازیں گزشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردی بیان میں کہا گیا تھا کہ پاکستان نے بھارت کو کلبھوشن یادیو تک دوسری بار قونصلر رسائی دی اور یہ قونصلر رسائی بھارتی درخواست پر فراہم کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : کلھوشن بھارتی سفارت کاروں کو پکارتا رہا لیکن انہوں نے ایک نہ سنی، وزیر خارجہ

 

قونصلر رسائی 3 بجے فراہم کی گئی جس میں بھارتی ہائی کمیشن کے 2 قونصلر افسران نے کلبھوشن یادیو سے ملاقات کی۔ قونصلر ملاقات کے لیے کلبھوشن کی موجودگی کے مقام کو خفیہ رکھا گیا اور قونصلر رسائی اسلام آباد میں محفوظ مقام پر دی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔