40 ارب کے ٹیکس ریفنڈز 2 ہفتوں میں جاری کرنے کی ہدایت

ہدایات مشیر خزانہ کی زیرصدارت معیشت کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس میں جاری کی گئیں۔


Irshad Ansari July 18, 2020
ہدایات مشیر خزانہ کی زیرصدارت معیشت کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس میں جاری کی گئیں۔ (فوٹو: فائل)

مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے اگلے دو ہفتوں کے اندر 5 کروڑ تک کے 40 ارب مالیت کے مزید انکم ٹیکس ریفنڈز ادا کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیوکواگلے دو ہفتوں کے اندر 5 کروڑ تک کے 40 ارب مالیت کے مزید انکم ٹیکس ریفنڈز ادا کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ یہ ہدایات مشیر خزانہ کی زیرصدارت معیشت کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس میں جاری کی گئیں۔

اجلاس میں وزراء انرجی، صنعت، مشیران تجارت، پٹرولیم اور چیئرمین ایف بی آر سمیت معاشی ٹیم کے ارکان نے شرکت کی۔ کاروباری طبقے کے نمائندے بھی وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔