ٹوئنٹی 20 پاکستان کو نمبر ون بننے کا نادر موقع مل گیا

سری لنکا کو دونوں میچز میں زیر کرنا ہوگا، یو اے ای میں سیریز برابر ہونے پر دونوں ٹیموں کی موجودہ پوزیشن برقرار رہے گی


Sports Desk December 11, 2013
دونوں ٹیموں میں 8 ریٹنگ پوائنٹس کا فاصلہ لیکن گرین شرٹس کے کلین سوئپ سے صورتحال تبدیل بھی ہوسکتی ہے۔ فوٹو: فائل

پاکستان کو ٹوئنٹی 20 کی نمبر ون سائیڈ بننے کا نادر موقع میسرآگیا، رینکنگ میں چوتھی سے ٹاپ پوزیشن پر پہنچنے کیلیے سری لنکا کو دونوں میچز میں زیر کرنا ہوگا۔

سیریز برابر ہونے پر دونوں ٹیموں کی موجودہ پوزیشن برقرار رہے گی، پلیئرز بھی رینکنگ بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق اس وقت عالمی ٹوئنٹی 20 رینکنگ میں ٹاپ پر سری لنکا کی ٹیم موجود ہے، اس نے 8 اکتوبر 2012 کو اپنے ملک میں ورلڈ ٹی 20 کی تکمیل پر یہ اعزاز حاصل کیا تھا، ٹیم اس ایونٹ کے فائنل میں شکست سے دوچار ہوگئی تھی، پاکستان چوتھے نمبر پر ہے، دونوں ٹیموں میں 8 ریٹنگ پوائنٹس کا فاصلہ لیکن گرین شرٹس کے کلین سوئپ سے صورتحال تبدیل بھی ہوسکتی ہے۔ اگر پاکستان دونوں میچز جیت گیا تو اسے چار پوائنٹس ملیں گے جبکہ سری لنکا کو 6 پوائنٹس کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا، اس طرح 125 پوائنٹس حفیظ الیون کو ٹاپ پہنچا دیں گے جبکہ آئی لینڈرز 123 ریٹ پوائنٹس پر بھارت اور جنوبی افریقہ کو جوائن کرلیں گے، البتہ اعشاریائی فرق کی وجہ سے ان سے آگے ہی رہیں گے۔

اگر سری لنکا سیریز 2-0 سے جیت گیا تو اس کی ٹاپ پوزیشن مزید مستحکم اور پوائنٹس کی تعداد 133 ہوجائے گی جبکہ پاکستان ویسٹ انڈیز کی جگہ پانچویں نمبر پر آجائے گا۔ سیریز ایک ایک سے برابر ہونے کی صورت میں دونوں ٹیمیں اپنی پوزیشن برقرار رکھیں گی۔ اچھی پرفارمنس سے دونوں سائیڈ کے کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بھی بہتری آئے گی۔ اس وقت ٹاپ 20 بیٹسمینوں میں پاکستان کے حفیظ (19) اور عمر اکمل (20) جبکہ سری لنکا کے تلکارتنے دلشان (12) اور کمارسنگاکارا (16) موجود ہیں۔ دونوں ٹیموں کے بولرز رینکنگ میں چھائے ہوئے ہیں، سعید اجمل دوسرے، اجنتھا مینڈس تیسرے اور حفیظ چوتھے نمبر پر ہیں۔ ٹاپ 10سے باہر نوان کولاسیکرا (11)، آفریدی (12)، انجیلو میتھیوز ( 18) اور مالنگا (19) موجود ہیں، سہیل تنویر 26 ویں نمبر پر ہیں۔ آل رائونڈرز میں حفیظ دوسری اور آفریدی پانچویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |