وزیرستان مارچ ملک بھرمیں امن کاپیغام لائے گاعمران خان

دنیادیکھ سکے گی ڈرون حملوںسے دہشت گردنہیں،پاکستانی عوام مر رہے ہیں


Numainda Express September 06, 2012
دنیادیکھ سکے گی ڈرون حملوںسے دہشت گردنہیں،پاکستانی عوام مر رہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ وزیرستان امن مارچ ملک بھر میں امن کا پیغام لائے گا۔

پوری دنیا اپنی آنکھ سے قبائلی علاقوں او ر عوام کی تباہ حالی دیکھ سکے گی اور ان پر واضح ہو گا کہ ڈرون حملوں سے دہشت گرد نہیں ٗ پاکستانی عوام مر رہے ہیں۔ حکومت نے ڈرون حملوں میں مارے جانے والے افراد کے نام آج تک نہیںبتائے۔ ملک میں تبدیلی اور انقلاب لانے کے لئے عوام کو باہر نکلنا پڑے گا۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے بدھ کو دوست محمدخان محسود اور بادشاہی خان محسود کی سربراہی میں ملنے والے قبائلی عمائدین سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفدنے جنوبی وزیرستان میں تحریک انصاف کے امن مارچ کے پروگرام کاخیرمقدم کیااوراسے علاقے میںقیام امن کے لئے سنگ میل قراردیتے ہوئے کہاکہ ظالم حکمرانوںنے ہمیںغلامی میںڈال دیاہے جس سے ہم آزادی چاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں