پی ٹی وی لائسنس فیس میں تقریبا تین گنا اضافے کی منظوری

بجلی کے بلز میں صارفین پر سالانہ 21 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا


ویب ڈیسک July 18, 2020
بجلی کے بلز میں صارفین پر سالانہ 21 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا

وفاقی حکومت نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کی فیس میں 65 روپے کا اضافہ کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق بجلی کے بلوں میں پی ٹی وی کی فیس 35 روپے سے بڑھا کر 100 روپے کردی جائے گی۔ حکومت نے وفاقی کابینہ سے بذریعہ سرکولیشن پی ٹی وی فیس بڑھانےکی منظوری لی ہے۔

حکومت صارفین سے پی ٹی وی کی فیس بجلی کے بلز میں وصول کرتی ہے اور اس فیصلے سے صارفین پر سالانہ 21 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

پی ٹی وی بجلی بلوں میں کٹوتی سے سالانہ ساڑھے 5 ارب ملنے کے باوجود خسارے کا شکار ہے۔ پی ٹی وی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اربوں روپے کے خسارے کا بوجھ عوام پر ڈالنے کیلئے لائسنس فیس بڑھانے کی تجویز دی تھی جو منظور کی گئی ہے۔

پی ٹی وی نے صارفین کے بجلی کے بلز میں شامل ٹی وی لائسنس کی فیس میں اضافہ کر کے اپنی آمدن میں اضافہ کرنے کی تجویز کا یہ جواز دیا ہے کہ دنیا بھر میں سرکاری نشریاتی اداروں کو حکومتیں ٹی وی لائسنس فیس کے ذریعے مدد کرتی ہیں تا کہ قومی بیانیے اور اتحاد کے لیے تعلیمی اور معلوماتی مواد کی ترویج کی جاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں