کورونا وائرس کا شکار ایشوریا رائے سانس لینے میں دشواری پر بیٹی سمیت اسپتال منتقل

کورونا وائرس کی شکار ایشوریا رائے بچن کو طبیعیت ناساز ہونے پر بیٹی سمیت اسپتال منتقل کیا گیا ہے


ویب ڈیسک July 18, 2020
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ماں بیٹی کو سانس لینے میں دشواری کے سبب اسپتال منتقل کیا گیا ہے فوٹوفائل

بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور ان کی بیٹی آرادھیا بچن کو سانس لینے میں دشواری کے سبب اسپتال منتقل کردیا گیا دونوں کورونا وائرس کا شکار ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق ملکہ حسن اور بچن خاندان کی بہو 46 سالہ اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور ان کی 8 سالہ بیٹی آرادھیا بچن کو گزشتہ روز ممبئی کے نانا وتی اسپتال منتقل کیا گیا ہے دونوں کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ماں بیٹی کو سانس لینے میں دشواری کے سبب اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے ان کے اسپتال میں زیرعلاج ہونے کی تصدیق کی ہے۔ تاہم اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کی حالت ٹھیک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امیتابھ بچن کے بعد ابھیشیک، ایشوریا اور بیٹی آرادھیا بھی کورونا کا شکار

یاد رہے کہ ایشوریا رائے کے سسر امیتابھ بچن اور ان کے شوہر ابھیشیک بچن پہلے ہی کورونا وائرس کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ادھر بی ایم سی نے بچن فیملی کے تین گھر بھی سیل کر دیئے ہیں۔

11 جولائی کو اداکار امیتابھ بچن نے ٹوئٹر پر اطلاع دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جب کہ اسی دن ابھیشیک بچن نے بھی ان میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبرٹوئٹر پر دی تھی۔ بعد ازاں 12 جولائی کو ابھیشیک بچن نے ان کی اہلیہ ایشوریا رائے اور بیٹی آرادھیا میں بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی تھی۔ تاہم ان کی والدہ جیا بچن کا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |