تاجروں کی ہارن بجاؤ حکمران جگاؤ تحریک کا آغاز ہوگیا
تاجروں کے قافلے آج زیرو پوائنٹ اسلام آباد سے ہارن بجاتے ہوئے وزیراعظم ہاؤس کا رخ کریں گے
ملک بھر کے تاجروں نے ہارن بجاؤ حکمران جگاؤ تحریک کا آغاز کردیا ہے۔
ملک بھر میں تاجروں کی ہارن بجاؤ حکمران جگاؤ تحریک کا آغاز ہوگیا ہے، آج تمام قافلے زیرو پوائنٹ اسلام آباد سے ہارن بجاتے ہوئے وزیراعظم ہاؤس کا رخ کریں گے اور وہاں پہنچ کر چارٹرڈ آف ڈیمانڈ جمع کروائیں گے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ حکومت اوقات کار بڑھائے جب کہ ریسٹورنٹ، ہوٹل، مارکیز اور شادی ہال کو بھی کام کرنے دیا جائے۔
صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ کا کہنا ہے کہ آج شام 4 بجے ملک بھر کے تاجر وزیراعظم ہاؤس کے سامنے ہارن بجا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔ بلوچستان، سندھ، خیبر پختون خوا، پنجاب، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر سے تاجر سہہ پہر3 بجے زیرو پوائنٹ اسلام آباد میں اکٹھے ہوں گے۔
اجمل بلوچ نے کہا کہ احتجاج کا مقصد صرف اور صرف تاجر کو بچانا ہے، پچھلے 4 ماہ سے لاک ڈاؤن کے نام پر صوبوں اور وفاق میں لڑائی جاری ہے اور تاجروں کا مذاق اڑایا جا رہا ہے، حکومت تاجر کے کاروبار کو قائم رکھنے کے لئے فوری ریلیف دے ورنہ بڑی تعداد میں لوگ بے روزگار ہو جائیں گے۔