آئل ٹینکرز کی ہڑتال کےباعث پٹرول کابحران سراٹھانےلگا کئی پمپس پر اسٹاک ختم

حکومت فوری طورپر پیٹرول وڈیزل کی سپلائی بحال کروائے، آل پاکستان پیٹرولیم ریٹیلرز ایسوسی ایشن


ویب ڈیسک July 18, 2020
حکومت فوری طورپر پیٹرول وڈیزل کی سپلائی بحال کروائے، آل پاکستان پیٹرولیم ریٹیلرز ایسوسی ایشن

آئل ٹینکروں کی ہڑتال کےباعث شہر میں پٹرول کابحران سراٹھانےلگا۔

نمائندہ آل پاکستان پیٹرولیم ریٹیلرز ایسوسی ایشن سمیر نجمل حسین نے کہا ہے کہ پٹرول پمپوں کو پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل بندہوگئی ہے، کراچی شہر کے 20 فیصدپیٹرول پمپس میں اسٹاک ختم ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئل ٹینکرز کی ملک گیر ہڑتال، تیل کی قلت کا خدشہ

سمیر نجمل نے کہا کہ ہڑتالی آئل ٹینکرز مالکان پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل میں رکاوٹ بن گئے ہیں اور ہڑتال کے باعث تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو سپلائی معطل ہوچکی ہے، حکومت فوری طورپر پیٹرول وڈیزل کی سپلائی بحال کروائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں