پروٹیز ورلڈ نمبرون بھارت کے خلاف کلین سوئپ کیلیے پُرعزم تیسرا میچ آج ہوگا

سیریز میں انھیں 2-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔


Sports Desk December 11, 2013
سنچورین: انڈور سیشن کے دوران جنوبی افریقی کرکٹر ڈیوڈ ملر ایکسر سائز کررہے ہیں ۔ فوٹو: فائل

جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان تیسرا اورآخری ون ڈے بدھ کو کھیلا جارہا ہے، پروٹیز ورلڈ نمبر بھارتی ٹیم کے خلاف کلین سوئپ کیلیے پُرعزم ہیں، سیریز میں انھیں 2-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔

کپتان ابراہم ڈی ویلیئرز نے کہاکہ سیریز جیتنے کے باوجود ہم سہل پسندی کا شکار نہیں ہوں گے بلکہ 3-0 سے میدان مارنے کیلیے پوری قوت سے مہمان سائیڈ پر حملہ آور ہوں گے۔ دوسری جانب بھارت بھی وائٹ واش کی خفت سے بچنے کے راستے ڈھونڈنے میں مصروف ہے، ہوم گرائونڈز پر رنز کے انبار لگانے والی ٹیم جنوبی افریقہ میں بڑے مارجن سے شکست سے دوچار ہورہی ہے۔ کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ٹیم پر واضح کیا کہ انھیں بحالی وقار کے لیے زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔