آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کردی تیل کی فراہمی بحال

ایف بی آر، اوگرا اور وزارت پیٹرولیم کے ساتھ مذاکرات کام یاب ہوگئے


Staff Reporter July 18, 2020
حکومت کے ساتھ مذاکرات میں کامیابی کے بعد تین روز سے جاری ہڑتال ختم ہوگئی۔ فوٹو، فائل

آل پاکستان آئل ٹینکرز اونرز اور کانٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبات کی منظوری پر 3 روز سے جاری ہڑتال ختم کردی۔

آل پاکستان آئل ٹینکر اونرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین میر شمس شاہوانی اور کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر عبیداللہ آفریدی کی چئیرمین ایف بی آر، چیئرمین اوگرا، وزارت پیٹرولیم کے ساتھ مذاکرات کامیابی کے بعد 3 روز بعد ہفتے کی شام ہڑتال ختم کر دی گئی۔ سینئر وائس چیئر مین آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن شمس شاہوانی کے مطابق ملک بھر میں تیل کی سپلائی بحال کردی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پرانی گاڑیوں کی کو مزید 3 سال کی اجازت دے دی گئی ہے جبکہ ٹول ٹیکس میں اضافہ واپس لے لیا گیا،مطالبات کی بنیاد پر کرائے میں بھی اضافہ بھی کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔