وزیراعظم کے 5 معاونین خصوصی دوہری شہریت کے حامل اثاثوں کی تفصیلات جاری

کابینہ ڈویژن نے وزیر اعظم کے 15 معاونین خصوصی اور مشیروں کی فراہم کردہ تفصیلات جاری کردیں


ویب ڈیسک July 18, 2020
زلفی بخاری ، شہباز گل اور ندیم افضل چن سمیت پانچ معاونین خصوصی دوہری شہریت کے حامل ہیں۔ فوٹو، فائل

وزیراعظم کےمعاونین خصوصی اور مشیروں کےاثاثوں کی تفصیلات جاری کردی گئیں ہیں جس کے مطابق وزیراعظم کے15معاونین خصوصی میں سےپانچ دوہری شہریت کےحامل ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کابینہ ڈویژن کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی شہبازگل امریکی گرین کارڈہولڈرنکلے جب کہ پٹرولیم کے معاون خصوصی ندیم بابر اور معاون خصوصی اوورسیزپاکستانی زلفی بخاری بھی دوہری شہریت کےحامل ہیں۔ زلفی بخاری مستقل برطانوی شہریت رکھتےہیں۔ ندیم افضل چن کینیڈا کی شہریت رکھتے ہیں اور تانیہ ایدروس بھی کینیڈا کی شہری ہیں۔تانیہ ایدروس سنگاپورکی مستقل رہائشی ہیں۔

کابینہ ڈویژن نے وزیر اعظم کے معاونین خصوصی کے اثاثوں کی تفصیلات بھی جاری کردی ہیں جس کے مطابق معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابرکےاثاثوں کی مالیت2ارب75کروڑ28 لاکھ روپے، شہزاداکبرکےاثاثوں کی مالیت7 کروڑ 23 لاکھ سےزائد، معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ کےاثاثوں کی مالیت16کروڑ10لاکھ سےزائد ہے۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ نے 13 کروڑ 50 لاکھ کا بنک بیلنس ظاہر کیا ہے۔ ان کے پاس 50 لاکھ مالیت کی گاڑی اور 20 لاکھ کے زیورات ہیں۔ انہوں نے دبئی میں اہلیہ کے نام پر 13 کروڑ کا گھر ظاہر کیا ہے۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کے پاس 2 کروڑ کی زرعی اراضی ہے۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد ایک ارب 35 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔ ان کے پاس ساڑھے 3 کروڑ کی زرعی اراضی ہے جب کہ انہوں نے شئیرز کی مد میں 52 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کررکھی ہے۔ عبدالرزاق داؤد نے 27 کروڑ جبکہ انکی اہلیہ نے 13 کروڑ کی سرمایہ کاری بھی کررکھی ہے۔ انہوں نے نے 2 کروڑ 93 لاکھ کے سیونگ سرٹیفکیٹ خرید رکھے ہیں اور شئیرز کی مد میں 5 کروڑ کی سرمایہ کاری بھی ظاہر کی ہے۔ عبدالرزاق داؤد کے 4 کروڑ 15 لاکھ روپے جبکہ اہلیہ کے نام پر ساڑھے 7 کروڑ روپے کی جائیداد ظاہر کی ہے۔ ان کی ا اہلیہ 40 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں اور52 لاکھ مالیت کے 100 تولے سونے کی بھی مالک ہیں۔

شہبازگل11کروڑ 85 لاکھ سےزائد اثاثوں کے مالک ہیں۔ ملک امین اسلم نےاہلیہ کےنام50لاکھ کی سرمایہ کاری شیئرزکی مدمیں کررکھی ہے۔ ندیم افضل چن کےاثاثوں کی مالیت3کروڑ 80 لاکھ سے زائد ہے۔

جاری کردہ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری کے بیرون ملک اکاونٹس میں 17 لاکھ پاونڈ سے زائد کی رقم موجود ہے۔ وہ برطانیہ میں پونے چھ لاکھ پاونڈ کی چار گاڑیوں کے مالک ہیں۔ زلفی بخاری اور انکی اہلیہ کے پاس ساڑھے چھ لاکھ پاونڈ کے زیورات ہیں۔ 15لاکھ پاونڈ کی ایک اور سرمایہ کاری بھی زلفی بخاری کے اثاثوں میں شامل ہے۔ انہوں نے بیرون ملک دس لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ زلفی بخاری کے لندن فلیٹ کی مالیت 48 لاکھ 50ہزار پاونڈ ہے جب کہ کے پاکستانی اکاونٹ میں 23 لاکھ 50۔ہزار روپے موجود ہیں۔

مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان وراثتی طور پر حاصل کی گئی ساڑھے 16 کروڑ روپے کی جائیداد کے مالک ہیں۔ بابر اعوان نے سپین میں ایک کروڑ روپے کی جائیداد بھی ظاہر کی ہے۔ پارلیمانی امور 20 لاکھ روپے کے زیورات اور لاکھ روپے کے فرنیچر کے بھی مالک ہیں اور ان کے پاس ایک کروڑ 68 لاکھ روپے مالیت کی 6 گاڑیاں ہیں۔ مشیر پارلیمانی امور نے کاروبار میں 47 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کررکھی ہے۔بابر اعوان نے 5 کروڑ سے زائد نقد رقم جبکہ 2 کروڑ سے زائد رقم بنک اکاونٹس میں ظاہر کی ہے۔ ان کے پاس 18 لاکھ روپے کے زرعی آلات ہیں جبکہ تین لاکھ روپے کی کلب ممبر شپ بھی حاصل کررکھی ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی کے شہزاد سید قاسم کے امریکا میں بینک اکاونٹس میں 21 لاکھ ڈالر کی اور دبئی کے بینک اکاونٹس میں 18 لاکھ درہم کی رقم موجود ہے۔ سید قاسم کے پاکستانی بینک اکاونٹس میں چار کروڑ 63 لاکھ روپے رکھتے ہیں جب کہ ان کے پاس 97 لاکھ روپے مالیت کے چار پلاٹ ہیں اور دبئی میں ان کے تین گھروں کی مالیت دو کروڑ درہم سے زائد ہے۔ پاکستان میں انہوں نے 12 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ سید قاسم کی امریکا میں پراپرٹی کی قیمت 8 لاکھ 65 ہزار ڈالر ہے۔ دبئی میں ان کے پاس موجود دو گاڑیوں کی مالیت 3 لاکھ 55 ہزار درہم ہے جب کہ وہ 45 ہزار ڈالر کی بھی ایک گاڑی کے مالک ہیں۔

معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کے اثاثوں کی مالیت 6 کروڑ 3 لاکھ روپے ہے۔ عثمان ڈار کے 6 کروڑ 18 لاکھ سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے اکاونٹس میں ایک کروڑ 48 لاکھ روپے ہیں جب کہ وہ پانچ لاکھ کے زیورات کی بھی مالک ہیں۔ ان پاس موجود ہنڈا سوک کار شوہر کے نام پر ہے۔معاون خصوصی شہزاد ارباب کے اثاثوں کی مالیت 12 کروڑ 73 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

ملک امین اسلم کی اہلیہ کےنام پر92لاکھ روپےکی3گاڑیاں ہیں۔ ملک امین اسلم ایک لاکھ کےزرعی آلات،ڈیڑھ لاکھ کےفرنیچرکےبھی مالک ہیں اور انہوں نے ایک کروڑ47 لاکھ کابینک بیلنس اثاثہ جات میں ظاہرکیا۔ مشیر موسمیاتی تبدیلی نےاہلیہ کےنام10لاکھ75ہزارکی جائیدادبھی ظاہرکی پئْ کابینہ ڈویژن ملک امین اسلم وراثتی طورپرحاصل15جائیدادوں کےمالک ہیں۔

معاون خصوصی یار محمد رند کے اثاثوں کی مالیت 81 کروڑ 24 لاکھ روپے ہے۔ اسی طرح معاون خصوصی علی نواز اعوان 13 کروڑ 48 لاکھ روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ ان کی اہلیہ کے پاس 75 تولے سونا موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔