ملک کی تمام قومیتوں کو جائز حقوق دیے جائیں ڈاکٹر خالد مقبول

مسلم لیگ(ق) کے عمائدین جاوید ہزاروی اور دیگر کا متحدہ میں شمولیت کا اعلان


Express Desk December 11, 2013
ایم کیوایم کے کارکنان کی ’’یادگارِ شہدائے حق‘‘ پر حاضری اور فاتحہ خوانی۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور رابطہ کمیٹی کے رکن اسلم آفریدی سے گزشتہ روز خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں پاکستان مسلم لیگ ( قائد اعظم ) سے تعلق رکھنے والے عمائدین جاوید ہزاروی ، ایم مسعود احمد ، طارق جدون ، عمر خان ، رفاقت قریشی اور جنید ہزاروی نے ملاقات کی اور قائد تحریک الطاف حسین کے فکر وفلسفے اورنظریے سے متاثر ہوکر متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر ایم کیوایم ہزارہ آرگنائزنگ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج و حق پرست رکن سندھ اسمبلی وقار حسین شاہ ، احمد خان اور دیگر بھی موجود تھے، ملاقات میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین نے ملک کی سیاست میں نئے دریچے کھولے ہیں اور سیاست کو دکھی انسانیت کی خدمت کیلیے استعمال کیا ہے ۔ انھوں نے کہاکہ ایم کیوایم کو اس بات پر فخر ہے کہ وہ غریب ومتوسط طبقے کی نہ صرف جماعت ہے ، اس موقع پر ایم کیوایم ہزارہ آرگنائزنگ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج و حق پرست رکن سندھ اسمبلی وقار حسین شاہ ، احمد خان اور دیگر بھی موجود تھے ۔

ملاقات میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ الطاف حسین نے ہزارہ وال عوام کیلیے ہر جائز مطالبے کی حمایت کی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ ملک میں جتنی قومیتیں آباد ہیں انہیں مساوی اور جائز حقوق دیدیے جائیں اسی میں ملک و قوم کی بھلائی ہے ،علاوہ ازیں متحدہ قومی موومنٹ کے مختلف شعبہ جات اور تنظیمی ونگز کے ذمے داران ، سیکٹر ز ،یونٹوں کے انچارجز ، اراکین اور کارکنان نے یادگارِ شہدائے حق '' پر حاضریاں دیں اور شہدا کے ایصال ثواب کیلیے فاتحہ خوانی کی، یادگارِ شہدائے حق پرایم کیوایم کے ذمے داران و کارکنان نے بڑی تعداد پھول رکھے اور شہدا کوسلام عقیدت پیش کیا ،اس موقع پر انتہائی رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔ دریں اثنا کراچی سینٹرل جیل میں اسیر ایم کیو ایم کے ذمے داران و کارکنان نے ''یوم شہدا'' انتہائی عقیدت و احترام سے منایا اور تمام شہدا کو ان کی لازوال قربانیوں پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ سینٹرل جیل میں قرآن خوانی، فاتحہ خوانی اور آیت کریمہ کا ورد کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں