سندھ میں پیٹرول پمپ 24 گھنٹے کھلے رکھنے کی اجازت
بیکریوں کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کا حکم نامہ جاری کردیا گیا
سندھ حکومت نے پیٹرول پمپس چوبیس گھنٹے کھلے رکھنے کی اجازت دے دی۔
محکمہ داخلہ سندھ نے پیٹرول پمپس چوبیس گھنٹے کھلے رکھنے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے ایڈیشنل چیف سیکریٹری محکمہ داخلہ عثمان چاچڑ نے روزنامہ ایکسپریس کو حکم نامہ جاری کرنے کی تصدیق کی ہے۔
سندھ حکومت نے پیٹرول پمپس کو اوقات کار سےمستشنی قرار دیا ہے۔ سندھ میں تمام پیٹرول پمپس 24گھنٹے کھلے رہیں گے۔ پیٹرول پمپس کےلیے 24گھنٹے کاروبار کرنے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ حکم نامے کے مطابق مون سون سیزن کےدوران شہریوں کو مشکلات کےسبب پیٹرول پمپس کو 24گھنٹے کام کی اجازت دی گئی ہے۔
علاوہ ازیں سندھ حکومت نے بیکریوں کے اوقات کار بھی تبدیل کردیے ہیں۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری محکمہ داخلہ عثمان چاچڑ کے مطابق سندھ بھر میں بیکریاں صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس سے قبل بیکریوں کے اوقات کار صبح چھ سے شام سات بجے تک تھے۔