کراچی میں دن کے وقت شدید گرمی رات و صبح بوندا باندی کا امکان

سمندری ہوائیں بند ہونے سے ہفتہ کو بھی گرمی رہی،آج دوپہر کے وقت سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں معطل ہو سکتی ہیں


Staff Reporter July 19, 2020
آج شام سمندر کی بند ہوائیں بحال ہوسکتی ہیں،مزید اورتیزبارشوں کا امکان ختم ،ہفتہ کودرجہ حرارت 39 ڈگری رہا ۔ فوٹو: فائل

شہر میں تیز بارشوں کا امکان ختم ہوگیا،مون سون کی دوسری بارش کا سبب بننے والا سسٹم عمان کی جانب منتقل ہوگیا۔

اگلے 2روز کے دوران رات اور صبح کے وقت بونداباندی کی توقع ہے،سمندری ہوائیں بند ہونے کے سبب ہفتہ کو بھی گرمی رہی،زیادہ سے زیادہ پارہ 39 ڈگری رہا ،چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق شہرمیں گزشتہ 2روز کے دوران بارشوں کا سبب بننے والا مون سون سسٹم عمان کی جانب منتقل ہوگیاجس کے بعد شہر میں مزید بارشوں تیزبارشوں کا امکان ختم ہوگیاہے البتہ اگلے 2روزکے دوران بونداباندی ہوسکتی ہے۔

مون سون کی بارشوں کا سبب بننے والے ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے ہفتے کو سمندری ہوائیں متاثر رہی،آج اتوار کو بھی دوپہر کے وقت سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں معطل ہونے کا امکان ہے، البتہ اتوار کی شام سمندر کی بند ہوائیں بحال ہوسکتی ہیں،محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری ریکارڈ ہوا۔

صبح کے وقت کم سے کم پارہ 26 ڈگری رہا،ہوا میں نمی کا تناسب صبح کے وقت 75 جبکہ شام کو 50 فیصد رہا،ہفتے کو شہر میں بیشتر وقت بلوچستان کی شمال مغربی گرم ریگستانی ہوائیں چلیں،آج(اتوار)کو مطلع مرطوب رہنے جبکہ رات اور صبح کے وقت بونداباندی کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں