نواب شاہ کے قریب مسافر کوچ الٹنے سے 6 افراد جاں بحق 30 زخمی

حادثے کا شکار ہونے والی مسافر کوچ مانسہرہ سے کراچی جارہی تھی، پولیس


ویب ڈیسک July 19, 2020
جاں بحق ہونے والوں میں مسافطر کوچ کا ڈرائیور بھی شامل ہے فوٹو: فائل

قومی شاہراہ پر مسافر کوچ ٹرالر کو ٹیک اوور کرتے ہوئے الٹ گیا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جب کہ 30 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نواب شاہ کے قریب قومی شاہارہ پر قاضی احمد بائی پاس چوک پر کراچی آنے والی مسافر کوچ ٹرالر کو اوور ٹیک کرتے ہوئے ٹکرا کر الٹ گئی ۔ جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 32 زخمی ہوگئے۔

لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال نواب شاہ منتقل کیا گیا جہاں مزید 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم چند زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں پیپلز میڈیکل کالج و اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی مسافر کوچ مانسہرہ سے کراچی جارہی تھی۔ جاں بحق ہونے والوں میں مسافر کوچ کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔