میرا اور ہانیہ کا تعلق سمجھنا ناممکن ہے عاصم اظہر

آپ سب آرام سے بیٹھو اور ہر جگہ محلے کی پھپھو نہیں بنتے، گلوکار کا ناقدین کو جواب


ویب ڈیسک July 19, 2020
آپ سب آرام سے بیٹھو اور ہر جگہ محلے کی پھپھو نہیں بنتے، گلوکار کا ناقدین کو جواب

ادکارہ ہانیہ عامر کے بعد گلوکار عاصم اظہر نے بھی اپنے تعلق پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ ہمارا تعلق ایک لیبل سے بڑھ کر ہے۔

گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کو شوبز انڈسٹری کی دیگر جوڑیوں کی طرح بہت پذیرائی ملی تھی یہاں تک کہ دونوں کی شادی کی خبریں بھی گردش کررہی تھیں اور وہ دونوں فیشن شو سمیت ہر ایونٹ پر ایک ساتھ ہی دکھائی دیتے تھے تاہم اب دونوں نے راہیں جدا کرلی ہیں جس کا اعتراف خود ادکارہ نے کیا۔

اداکارہ ہانیہ عامر نے گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے گلوکار عاصم اظہر سے تعلق کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم لوگ ایک ساتھ نہیں البتہ ہمارے درمیان صرف اور صرف دوستی کا تعلق ہے۔

اداکارہ کے اس اعترافی بیان کے بعد گلوکار عاصم اظہر بھی خاموش نہ رہے اور انہوں نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک طویل پیغام جاری کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ عاصم کے ساتھ دوستی کے علاوہ اور کوئی تعلق نہیں، ہانیہ عامر

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا آفیشل نغمہ گانے والے گلوکار عاصم اظہر نے کہا کہ طویل پیغام میں اپنی جدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے کسی نہ کسی موڑ پر گلوکار کی مدد کی۔

اُنہوں نے کہا کہ 'میں چاہتا ہوں کہ میں اپنے کام کی وجہ سے ٹرینڈنگ پر رہوں لیکن آپ لوگ منفی انداز میں میمز کا حصہ بناتے ہیں، الحمداللّہ میں جہاں بھی ہوں بہت خوش اور مطمئن ہوں، میں خود کو ایک اچھا بیٹا، ایک اچھا دوست اور ایک اچھا انسان بنانے کی کوشش کررہا ہوں تاکہ زندگی کے تمام چیلنجز کا سامنا کرسکوں۔'

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CCydpXmFfQR/"]

ہانیہ سے اپنے تعلق پر بات کرتے ہوئے عاصم کا کہنا تھا کہ ہانیہ خوبصورت شخصیت کی مالک ہے جس نے مجھے پیار کرنا اور پیار بانٹنا سکھایا ، اِسی لیے ہمارا تعلق ہمیشہ مضبوط رہے گا اور ہمارا تعلق ایک لیبل سے بڑھ کر ہے۔ انہوں نے کہا کہا ہانیہ نے بھی اپنے یہی بات کی تھی کہ ہمارا تعلق اتنا مضبوط ہے جس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ گلوکار نے دونوں کے تعلق پر بات کرنے والوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب آرام سے بیٹھو اور ہر جگہ محلّے کی پھپھو نہیں بنتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔