پی سی بی میں تبدیلیاں بہت ہوچکیں اب کچھ کردکھانے کا وقت ہے سعید اجمل

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے ٹی ٹوئنٹی پرفارمنس کی بنیاد پر ہر فارمیٹ کے لیے سلیکشن کو نقصان دہ قرار دیا


Sports Desk July 19, 2020
سابق ٹیسٹ کرکٹر نے ٹی ٹوئنٹی پرفارمنس کی بنیاد پر ہر فارمیٹ کے لیے سلیکشن کو نقصان دہ قرار دیا

سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ پی سی بی میں تبدیلیاں بہت ہوچکیں ہیں اب کچھ کردکھانے کا وقت ہے۔

ویڈولنک پر بات کرتے ہوئے سابق آف اسپنر کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی ڈومیسٹک کرکٹ کی بہتری کے لیے بہت دعوے کیے گئے، اب نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں تبدیلیوں کے مثبت نتائج سامنے آنے چاہئیں، ماضی میں بھی تبدیلیاں کی گئیں مگر مثبت نتائخ نہیں آسکے۔

سعید اجمل نے کہا کہ ندیم خان، ثقلین مشتاق اور گرانٹ بریڈ برن تجربہ کار ہیں، بہتر انداز میں کام کرسکتے ہیں، ڈومیسٹک کرکٹ کے اہل دو سوکھلاڑیوں کو بھی وقفے وقفے سے پولز میں تقسیم کرکے خصوصی کیمپس لگانے کا اہتمام ہونا چاہیے۔ ان کی فٹنس اور،سکل میں بہتری پر کام کریں ۔

سعید اجمل نے سلیکٹرز پر زور دیا کہ فرسٹ الیون کے ساتھ سیکنڈ الیون میں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر بھی توجہ دینا ہوگی۔ڈومیسٹک کھلاڑیوں کے معاوضوں میں اضافے سے کھلاڑیوں کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔پی سی بی کوڈومیسٹک کرکٹ میں اداروں کا کردار بحال کرنا چاہئے۔ اداروں کوکسی ایک فارمیٹ میں ہی کھیلنے کا موقع دیں اس کھلاڑیوں کا روز گار بحال ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |