کراچی فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں 3 افراد ہلاک

منگھوپیرمیں فائرنگ سے حجام، کھارادر میں 20 سالہ نوجوان مارا گیا، نیوکراچی سے لاش ملی


Staff Reporter December 11, 2013
لانڈھی، ملیر، درخشاں، نیلم کالونی اور لیاری میں فائرنگ کے واقعات ،9 افراد زخمی۔ فوٹو: فائل

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں 3 افراد ہلاک اور خواتین سمیت 9 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق منگھوپیرمیں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے37سالہ غلام شبیرہلاک ہو گیا، مقتول حجام اور آبائی تعلق مظفرگڑھ سے تھا۔کھارادر کھجورمارکیٹ میں لی مارکیٹ کے قریب گلی میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے 20 سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا،مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔نیوکراچی سلیم سینٹر کے قریب کچراکنڈی سے بوری میں بند لاش ملی جسے ملزمان نے تشدد کرکے ہلاک کیا ، مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں دبئی چوک پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے 32 سالہ عنبرین بلوچ زوجہ دل مرادبلوچ جبکہ رانگی واڑہ میں25سالہ تیموربلوچ زخمی ہوگئے۔لانڈھی چراغ ہوٹل کے قریب45سالہ نسیمہ زوجہ لیاقت،اورنگی فریدکالونی میں فائرنگ سے17سالہ فراز، نیلم کالونی میں28 سالہ راجا اکمل،ملیر ہالٹ میں 18سالہ فاروق ،درخشاں میں30سالہ سجاد،28سالہ سچل اورفضل زخمی ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔