اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس کورونا کے باعث انتقال کرگئے

گزشتہ چند دنوں سے سردار اسلم کو وینٹیلٹر پر رکھا گیا تھا


ویب ڈیسک July 20, 2020
سردار محمد اسلم ملٹری ہسپتال راولپنڈی میں زیر علاج تھے فوٹوفائل

ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس سردار محمد اسلم کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔

سردار محمد اسلم ملٹری اسپتال راولپنڈی میں زیر علاج تھے گزشتہ چند دنوں سے سردار اسلم کو وینٹیلٹر پر رکھا گیا تھا۔

سابق چیف جسٹس سردار اسلم کی نمازِ جنازہ آج شام ساڑھے چار بجے کہوٹہ میں ادا کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں