آٹے کی قیمت میں خود ساختہ اضافہ ناقابل قبول ہے وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا صوبہ بھر میں آٹے کی دستیابی مقرر کردہ قیمت پر یقینی بنانے کا حکم


ویب ڈیسک July 20, 2020
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا صوبہ بھر میں آٹے کی دستیابی مقرر کردہ قیمت پر یقینی بنانے کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبہ بھر میں آٹے کی دستیابی مقرر کردہ قیمت پر یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فلور ملز میں گندم کی پسائی کے عمل کی مانیٹرنگ مزید سخت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری گندم کی پسائی کے باوجود آٹا تھیلے کی قیمت میں خود ساختہ اضافہ ناقابل قبول ہے، پنجاب حکومت نے آٹے کی قیمتوں میں استحکام کیلئے فلور ملوں کو قبل از وقت گندم کا اجراء یقینی بنایا اور صوبے میں وافر گندم کے سٹاک موجود ہیں، ذخیرہ اندوز مافیا کو عوام کا استحصال نہیں کرنے دوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں گندم کی من مانی قیمتوں نے ریکارڈ توڑ ڈالے

عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ محکمہ خوراک کے حکام اور انتظامی آفیسرز فیلڈ میں نکلیں، مارکیٹوں میں صورتحال کا جائزہ لیا جائے، آٹا ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے، آٹے کے تھیلے کی سرکاری قیمت پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے، اس ضمن میں ہر ضروری انتظامی اقدام اٹھا کر رپورٹ وزیراعلیٰ آفس پیش کی جائے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام کو حکومتی نرخ پر آٹا تھیلا کی دستیابی میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کروں گا، مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی کو بہتر بنایا جائے، صوبائی پرائس کنٹرول کمیٹی، محکمہ خوراک اور انتظامیہ آٹے کے تھیلے کی مقرر کردہ قیمت پر فروخت یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات اٹھائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں