احساس پروگرام 1 کروڑ 30 لاکھ افراد میں 157ارب 25 کروڑ روپے تقسیم

وزارت سماجی تحفظ و تخفیف غربت نے احساس ایمرجنسی کیش کی اب تک تقسیم شدہ رقم کی تفصیل جاری کردی


ویب ڈیسک July 20, 2020
وزارت سماجی تحفظ و تخفیف غربت نے احساس ایمرجنسی کیش کی اب تک تقسیم شدہ رقم کی تفصیل جاری کردی

احساس ایمرجنسی کیش کی صوبائی و علاقائی لحاظ سے اب تک تقسیم شدہ رقم کی تفصیل جاری کردی گئی۔

وزارت سماجی تحفظ و تخفیف غربت نے بتایا کہ ملک بھرمیں1 کروڑ 29 لاکھ 97 ہزارسے زائد افراد میں 157ارب 25 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی گئی۔

سندھ میں 39 لاکھ 18 ہزار سے زائد افراد میں 47 ارب 25 کروڑ روپے اور پنجاب میں 58 لاکھ 45 ہزارسے زائدافراد میں 70ارب 72 کروڑروپے تقسیم کیے گئے۔

اسی طرح خیبرپختونخوامیں 22 لاکھ 14 ہزارسےزائد مستح افراد کو 26 ارب 87 کروڑ روپے جبکہ بلوچستان میں بھی 6 لاکھ 45 ہزارسےزائدافراد کو 7ارب 84 کروڑ روپے کی نقد امداد فراہم کی گئی۔

گلگت بلتستان میں 94 ہزار سے زائد افراد میں 1 ارب 14 کروڑ روپے، آزادکشمیر میں 2 لاکھ 12 ہزار سے زائد افراد میں 2 ارب 58 کروڑ روپے اور اسلام آباد میں 67 ہزار سے زائد شہریوں کی کیش کی صورت میں 81 کروڑ روپے سے مدد کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں