افغانستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے میں 13 اہلکار ہلاک 10 زخمی

صوبے قندوز میں طالبان نے رات میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، افغان میڈیا


ویب ڈیسک July 20, 2020
صوبے قندوز میں طالبان نے رات میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، افغان میڈیا ۔ فوٹو : فائل

صوبے قندوز میں افغان سیکیورٹی فورسز پر طالبان کے حملے میں 13 اہلکار ہلاک جب کہ 10 زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے قندوز میں افغان سیکیورٹی فورسز پر طالبان کے حملے کے نتیجے میں 13 اہلکار ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں 9 پولیس اہلکار جب کہ 4 فوجی شامل ہیں۔

افغان سیکیورٹی ذرائع کے مطابق طالبان نے صوبے قندوز میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر رات ایک بجے حملہ کیا تھا جس کے بعد علاقے میں مزید فورسز کے دستوں کو طلب کرلیا گیا، سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں طالبان کا بھی جانی نقصان ہوا تاہم اس حوالے سے سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |