پاک ایران گیس منصوبے پر کام تیز کرنے کا فیصلہ ماہرین کا جائزہ اجلاس جلد بلانے پر اتفاق

وزیرپٹرولیم کی ایرانی ہم منصب سےملاقات، منصوبے میں حائل مشکلات پرقابو پانے کیلیے رہنمااصول وضع،رابطے موثربنانے کافیصلہ


Numainda Express December 11, 2013
ایران پاکستان گیس پائپ لائن پرکام کی رفتارتیزکرنے کے دائرہ کارکاجائزہ لینے کیلیے دونوں ممالک کے ماہرین کاجلدہی اجلاس منعقد ہوگا۔ فوٹو: فائل

پاکستان اورایران نے گیس پائپ لائن منصوبے پرعملدرآمدکی رفتارتیز کرنے اوراس ضمن میں مشکلات پرقابو پانے کیلیے رہنمااصول وضع کرنے کے علاوہ پروجیکٹ کیلیے رابطے موثر بنانے کافیصلہ کیا۔

دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق یہ فیصلہ وزیر پٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی اورایرانی وزیرپٹرولیم بائیجن نمدارکے مابین تہران میں ہونیوالی ملاقات کے دوران کیاگیا جس میں دونوں ممالک کے درمیان اس بات پربھی اتفاق کیاگیاکہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن پرکام کی رفتارتیزکرنے کے دائرہ کارکاجائزہ لینے کیلیے دونوں ممالک کے ماہرین کاجلدہی اجلاس منعقد ہوگا،اس موقع پرسیکریٹری پٹرولیم عابدسعیداورپاکستان کے بین الریاستی گیس سسٹم کے منیجنگ ڈائریکٹرمبین صولت بھی موجودتھے۔

بی بی سی کے مطابق دفترخارجہ کے بیان میں کہاگیاکہ پائپ لائن منصوبے پرکام کوتیزکرنے کیلیے دونوں ممالک کے ماہرین جلدہی ملاقات کریں گے، پاکستان نے کہاہے کہ وہ پڑوسی ملک ایران سے گیس کی درآمد کیلیے پائپ لائن بچھانے کے متنازع منصوبے پرتیزی سے کام کرے گا،اس پائپ لائن کے ذریعے ایران کے گیس کے ذخائرکوپاکستان سے جہاں توانائی کی کمی ہے وہاں منسلک کیاجائے گالیکن اس منصوبے پر کام کرنے کی وجہ سے پاکستان پرایران کی جوہری پروگرام کی وجہ سے اس پریااس کے ساتھ کاروبارکرنے والوں پرعائدپابندیاں عائدہوسکتیں ہیں،تہران میں ملاقات کے دوران پاکستانی حکام نے اپنی حکومت کی طرف سے منصوبے کے معاہدے سے متعلق اپنی ذمے داریاں پوری کرنے کے عزم کودہرایا،انھوں نے پاکستان کے توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلیے منصوبے کی اہمیت پرزور دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں