پاک فضائیہ کے JF17 تھنڈر طیارے کی ور چوئل رائل ائیرٹیٹو شومیں شرکت

سوشل میڈیا صارفین کی ایک کثیر تعداد ائیریل فوٹیجز سے لطف اندوز ہوئی۔

سوشل میڈیا صارفین کی ایک کثیر تعداد ائیریل فوٹیجز سے لطف اندوز ہوئی۔

پاک فضائیہ کے JF-17 تھنڈر طیارے کی ور چوئل رائل ائیرٹیٹو شومیں شرکت نے وطن عزیز کا نام سر بلند کردیا۔

آج کا دن پوری قوم کے لئے باعث فخر ہے جب ملکی سطح پر تیار کردہ پاک فضائیہ کا JF-17تھنڈر طیارہ برطانیہ میں منعقد ہونے والے ورچوئل رائل انٹر نیشنل ائیر ٹیٹو شو میں پہلی مرتبہ شریک ہوا۔

نمبر 16اسکواڈرن کے اس ملٹی رول لڑاکا طیارے کے علاوہ نمبر21 اسکواڈرن کے C-130 ہرکولیس طیارے نے بھی اس یادگار ایونٹ میں شرکت کی۔ اس سال COVID-19 کی وجہ سے اس ائیر شو میں دنیا بھر کی فضائی افواج کو شرکت کرنے والے طیاروں اور عملے کی مختصر دورانیے کے ویڈیو کلِپ بھجوانے کا کہا گیا۔


https://www.youtube.com/watch?v=hfTUQhV0K7k

منتظمین کی جانب سے وضع کردہ قواعدو ضوابط کے تحت پاک فضائیہ نے ائیر شو میں شرکت کرنے والے طیاروں کے عملے کے پیغامات کی ویڈیوز ارسال کیں جنہیں اس ائیر شو کے آفیشل سوشل میڈیا چینلز پر ٹیلی کاسٹ کیا گیا۔

ایوی ایشن کے دلدادہ عوام کی ایک بڑی تعداد نے ان ویڈیوز کو بہت سراہا۔اس شو میں شرکت نہ صرف بین ا لاقوامی سطح پر JF-17 تھنڈر کی تشہیر کا باعث بنے گی بلکہ پاکستان کے مثبت پہلوکو اجاگر کرنے میں بھی معاون ثابت ہو گی۔

سوشل میڈیا صارفین کی ایک کثیر تعداد ورچوئل فلائنگ ڈسپلے، انٹر ویوز اور جدید طیاروں کی ورطہ حیرت میں ڈالنے والی ائیریل فوٹیجز سے لطف اندوز ہوئی۔ اس میگا شو میں ہر سال دنیا بھر کی مختلف فضائی افواج، جہاز سازی اور ائیرو سپیس ٹیکنالوجی کی صنعتیں اپنی مصنوعات کے ساتھ شریک ہوتی ہیں۔
Load Next Story