کراچی میں بکرے چوری کرنے والی دو خواتین رنگے ہاتھوں گرفتار

مددگار ون نے ملزمان اور ہائی روف گاڑی کو تحویل میں لیکرعلاقہ پولیس کے حوالے کر دیا


Staff Reporter July 20, 2020
علاقہ مکینوں کےمطابق کوئٹہ ٹاؤن سے دو خواتین سمیت 6 ملزمان بکرے چوری کر رہے تھے. فوٹو، فائل

سپرہائی وے کوئٹہ ٹاؤن سے بکرے چوری کرنے والی دو خواتین رنگے ہاتھوں گرفتار ہو گئیں۔

ترجمان مدد گار ون فائیو کے مطابق سپرہائیوےکوئٹہ ٹاؤن سے مہنگے بکرے چوری کرنے کی اطلاع موصول ہونے پر مددگار ون فائیو پولیس فوری موقع پر پہنچی اورعلاقہ مکینوں کی مدد سے مہنگے بکرے چوری کرنے میں ملوث دو خواتین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

مددگار ون فائیو نے ایک ہائی روف گاڑی بھی برآمدکرلی جبکہ ان خواتین کے ساتھی بکروں سمیت موقعے سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔مددگار ون نے خواتین اور ہائی روف گاڑی کو تحویل میں لیکرعلاقہ پولیس کے حوالے کر دیا۔

علاقہ مکینوں کےمطابق کوئٹہ ٹاؤن سے دو خواتین سمیت 6 ملزمان بکرے چوری کر رہے تھے،ملزمان بکرےچوری کرنے کے لیے دو موٹر سائیکلوں اور ایک ہائی روف کار میں پہنچے تھے ملزمان نے کٹر کے ذریعے تالے کاٹے اور گھرمیں داخل ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں