کے پی کے میں میٹرک اورانٹر کے نتائج جاری کرنے کا فیصلہ

صوبائی محکمہ تعلیم کے اعلامیے کے مطابق تمام پاس بچوں کو 3 فی صد اضافی نمبر بھی دیے جائیں گے


Staff Reporter July 20, 2020
ایک یا دو پرچوں میں فیل بچے بھی پاس ہوں گے، صوبائی محکمہ تعلیم کا اعلامیہ جاری۔

محکمہ تعلیم خیبر پختون خوا نے میٹرک و انٹر نتائج جاری کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق صوبے کے 8 تعلیمی بورڈز کو سابقہ نتائج کی بنیاد پر تمام بچوں کو پاس کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ایک یا دو پرچوں میں فیل بچے بھی پاس ہوں گے۔ اگر کوئی بچہ فیل پرچے کو دوبارہ دینا چاہے تو وہ اسپیشل امتحان میں پرچہ دے سکے گا۔ اگر کسی بچے نے نمبر زیادہ کرنے کی غرض سے اپنا پرچہ منسوخ کیا ہے تو اسے بھی پرانے نمبر دیے جائیں۔ اگر وہ دوبارہ اسی پرچے میں بہتری کی خواہش رکھتا ہو تو وہ بھی اسپیشل امتحان دے سکے گا۔

یہ بھی پڑھیے: آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز کا 15 اگست سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

صوبائی محکمہ تعلیم کے اعلامیے کے مطابق تمام پاس بچوں کو 3 فی صد اضافی نمبر بھی دیے جائیں گے۔یہ اضافی نمبر صرف میٹرک اور انٹر فائنل بچوں کے لئے ہوں گے۔ جن فیل طلبہ کو پاس کیا گیا ہے انھیں اضافی نمبر نہیں دیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔