سول ایوی ایشن اتھارٹی کو چار ماہ میں 30 ارب روپے کا نقصان

کورونا وبا سے پیدا ہونے والی صورت حال میں اتھارٹی ماہانہ 8 ارب نقصان برداشت کررہی ہے، ڈی جی سی اے اے


Staff Reporter July 20, 2020
تمام ائرلائنز نے سول ایوی ایشن سے فی الحال ائیرپورٹ چارجز نہ لینے کی درخواست کی ہے، ڈی جی۔ فوٹو، فائل

کورونا وائرس سے پھیلنے والی وبا کے باعث ہوا بازی کی صنعت متاثر ہونے سے پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو چار ماہ میں 30 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔

ڈائریکٹرجنرل سول ایوی ایشن حسن ناصر جامی کے مطابق کورونا وائرس کے بعد پیدا ہونے صورت حال کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی کوآمدنی کی مد میں ماہانہ 8ارب روپے نقصان ہورہا ہےجبکہ مارچ سے اب تک 30ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔

ڈی جی سی اے اے کے مطابق تمام ائرلائنز نے سول ایوی ایشن سے فی ال حال ائیرپورٹ چارجز نہ لینے کی درخواست کی ہے۔اس متعلق معاملہ سی اے اے بورڈ کو بھیج رہے ہیں۔ بورڈ کی منظوری کے بعدائرلائنز کے سی اے اے چارجز کو کورونا کے بعد لینا شروع کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں