خیبرپختونخوا میں وسیم اکرم ثانی کی بازگشت سنائی دینے لگی

نوجوان بولر نے قومی کرکٹ ٹیم پر نظریں جمالیں ہیں


احتشام بشیر July 21, 2020
خیبرپختونخوا میں وسیم اکرم ثانی کی بازگشت سنائی دینے لگی

دیر میں وسیم اکرم ثانی کی بازگشت سنائی دینے لگی، سابق کپتان کے ہم نام لیفٹ آرم پیسرکا انداز بھی مختلف نہیں، انھوں نے قومی ٹیم پر نگاہیں مرکوز کرلی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم کی ریٹائرمنٹ کے 17 سال بعد ہم نام ایک اور پیسر سامنے آگیا ہے، خیبرپختونخوا میں دیر کے علاقہ تیمر گرہ سے تعلق رکھنے والے24 سالہ وسیم اکرم بائیں ہاتھ سے بولنگ کرتے اور انداز بھی سابق کپتان جیسا ہے، نوجوان بولر نے قومی کرکٹ ٹیم پر نظریں جمالیں ہیں، انھوں نے کہا کہ مجھے بچپن سے ہی کرکٹ کا شوق تھا، اسکول سطح پر ٹیپ بال پھر ہارڈ بال سے کھیلنا شروع کیا۔

ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ علاقہ دور افتادہ ہونے کی وجہ سے کسی قومی کرکٹر سے ملاقات نہ ہوسکی، بولنگ میں کسی کوچ کا بھی اب تک ساتھ حاصل نہ ہوا، البتہ ٹی وی پر ہی بولرز کو دیکھ کر سیکھ رہا ہوں۔

میری خواہش ہے کہ کسی بڑے کرکٹرز سے بولنگ سیکھوں لیکن ہمارے علاقہ دور ہونے کی وجہ سے یہاں کوئی نہیں آتا اور نہ ہی باہر جانے کا موقع ملا، اگر رہنمائی کی جائے تو میری بولنگ مزید بہتر ہوسکتی ہیں، میں قومی کرکٹ ٹیم تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کروں گا، وسیم اکرم نے کہا کہ مجھے کراچی میں ایک ٹورنامنٹ میں کھیلنے کا موقع ملا جس کا بہترین کھلاڑی قرار پایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |