فوجی عدالتوں سے سزایافتہ 196 مجرموں کی رہائی کا حکم معطل

فریقین کو نوٹسز، وفاقی حکومت سے مجرموں کےمقدمات کی تفصیلات طلب


ویب ڈیسک July 21, 2020
فوجی عدالتوں سےٹرائل کے بعد مجرمان کو سزا ہوئی،جسٹس قاضی امین فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 196 مجرموں کی رہائی کا حکم معطل کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔

جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 196 مجرموں کی رہائی سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا مجرمان رہائی کے فیصلے کے بعد جیلوں میں ہیں؟ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ کا آگاہ کیا کہ مجرمان کو تاحال رہا نہیں کیا گیا۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کومعطل کیا جائے۔

دوران سماعت جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیئے کہ فوجی عدالتوں سےٹرائل کے بعد مجرمان کو سزا ہوئی، ہر کیس کے اپنے شواہد اور حقائق ہیں۔

سپریم کورٹ نے 196 مجرموں کی رہائی کا حکم معطل کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔ کیس کی مزید سماعت 24 جولائی کو دوبارہ ہوگی۔

واضح رہے کہ تمام دہشت گردوں کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہوا تھا۔ پشاور ہائی کورٹ نے 196 سزایافتہ مجرموں کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں