ایران سے معاہدے کے بعد اسرائیل زیادہ محفوظ ہوگیا کیری پابندیاں لگیں تو جوہری معاہدہ ختم ہوجائے گا تہرا
جوہری ہتھیار تیارکرنے کی اجازت نہیںدینگے،جانتے ہیں اس معاہدے سے بہت سے لوگ حیران ہیں،اسرائیلی تحفظ اہم ہے،امریکا
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اسرائیل کے تحفظ کوامریکا کے لیے اہم قراردے دیا۔
امریکی وزیرخارجہ کاکہنا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام پرعالمی طاقتوں کے ساتھ عبوری معاہدے سے اسرائیل زیادہ محفوظ ہوگیا ہے۔ ہم جانتے ہیں اس معاہدے سے بہت سے لوگ حیران ہیں۔ اسرائیل کاتحفظ امریکاکے لیے اہم ہے۔ ہم یقین دلاتے ہیں کہ ایران جوہری ہتھیارنہیں حاصل کرے گا۔ امریکا ایران کوجوہری ہتھیارحاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ دوسری طرف ایرانی وزیرخارجہ جاویدظریف نے کہاہے کہ امریکی کانگریس کی جانب سے ایران پرکسی قسم کی نئی پابندی عائدکرنے کی صورت میں عالمی طاقتوں کے ساتھ کیاجانے والاجوہری معاہدہ ختم ہوجائے گا۔
امریکی میگزین میں شائع ہونے والے انٹرویومیں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران دبائوکے تحت مذاکرات کرنے کوپسند نہیں کرتا۔ اگرامریکی کانگریس نئی پابندیاں لگائے گی تواس سے ان کی غیرسنجیدگی ظاہر ہوگی اورایسی کوئی پابندی عائدکی گئی جس کااطلاق 6ماہ کے عبوری معاہدے کے بعدہوا توبھی جوہری معاہدہ ختم ہوجائے گا۔ علاوہ ازیں فلسطینی تحریک حماس نے ایران کے ساتھ اپنے تعلقات بحال کرلیے ہیں۔ غزہ کی حکمراںفلسطینی جماعت حماس کے سینئررہنما محمودالزہار نے پریس کانفرنس میںکہا کہ ایران کے ساتھ تعلقات شام کی صورت حال کی وجہ سے متاثرہوئے تھے۔ حماس شام سے باہرنکل آئی تھی تاکہ اس کے بارے میںیہ نہ کہا جاسکے کہ وہ کسی پارٹی کی حمایت کررہی ہے۔