یورپی یونین پاکستان کو 36 ارب روپے گرانٹ مہیا کرے گا

یورپی یونین کی جانب سے پاکستان میں جاری اقتصادی وسماجی پروگرام کا خیرمقدم کرتے ہیں، سیکرٹری اقتصادی امور


ویب ڈیسک July 21, 2020
یورپی یونین کی جانب سے پاکستان میں جاری اقتصادی وسماجی پروگرام کا خیرمقدم کرتے ہیں، سیکرٹری اقتصادی امور

وزارت اقتصادی امور اور یورپی یونین پاکستان نے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت اقتصادی امور اور یورپی یونین پاکستان نے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا جس کے مطابق یورپی یونین پاکستان کو 3.6 ارب روپے گرانٹ مہیا کرے گا۔

گرانٹ امن و امان کی بہتری کے لیے بروئے کار لائی جائے گی، پروگرام کا دائرہ کار خیبر پختون خواہ، انضمام شدہ فاٹا کے علاقوں اور بلوچستان پر ہوگا، پروگرام اقوام متحدہ کے ادارے یو این ڈی پی، یو این وومن، اور یو این او ڈی سی کے زریعے سرانجام دیا جائے گا۔

اس موقع پر ہیڈ یورپی یونین پاکستان نے کہا کہ ہم پروگرام کی تیاری اور اس کی معاونت پر وزارت اقتصادی امور کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ جب کہ سیکرٹری اقتصادی امور نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کی جانب سے پاکستان میں جاری اقتصادی و سماجی پروگرام کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں