سونے کی قیمت تمام ریکارڈ توڑکرتاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
فی تولہ سونا 113500 روپے اور دس گرام سونا بڑھ کر 97308 روپے کا ہوگیا
منگل کے روز سونے کی قیمت تمام ریکارڈ توڑکرتاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 12 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1825 ڈالر پر پہنچ گئی، دوسری جانب منگل کے روز پاکستانی صرافہ مارکیٹو میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت مین بالترتیب 2 ہزار 250 روپے اور 1929 روپے کا ہوشربا اضافہ ہوا اور ملک میں سونے کی قیمت تمام ریکارڈ توڑ کر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی نئی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 13 ہزار 500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 97 ہزار 308 روپے پر پہنچ گئی۔ جب کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 20 روپے بڑھ کر 1120 روپے ہوگئی۔