داعش کے لیے فنڈنگ کرنے والے کو ساڑھے 13 سال قید کی سزا
مجرم ناظم آباد سے گرفتار ہوا، سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج ہوا، ساتھی عاطف کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم داعش کی فنڈنگ کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر مجرم کو مجموعی طور پر ساڑھے 13 سال قید کی سزا سنادی۔
کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 12 نے کالعدم داعش کے لیے فنڈنگ کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم زین شاہد کو مجموعی طور پر ساڑھے 13 سال قید کی سزا سنائی۔
مقدمے کے تفتیشی افسر سی ٹی ڈی کے انسپکٹر سید محمد سرفراز کے مطابق مجرم کو رنگ ہاتھوں گرفتار کیا گیا، مجرم سے تفتیش کے دوران اہم انکشافات ہوئے، مجرم کے قبضے سے چندے کی پرچیاں بھی برآمد ہوئیں۔

مجرم کو ناظم آباد سے گرفتار کیا گیا تھا جس کے خلاف سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ مجرم کے ساتھی عاطف کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔