کراچی میں معمول سے تیز سمندری ہوائیں چلنے کا امکان

منگل کو درجہ حرارت 34.2 ڈگری ریکارڈ، صبح نمی کا تناسب 82 فیصد شام کے وقت 70 فیصد رہا


Staff Reporter July 21, 2020
منگل کو درجہ حرارت 34.2 ڈگری ریکارڈ، صبح نمی کا تناسب 82 فیصد شام کے وقت 70 فیصد رہا (فوٹو : انٹرنیٹ)

منگل کو شہر کا مطلع ابر آلود رہا، کئی علاقوں میں بوندا باندی، پھوار اور ہلکی بارش ہوئی، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، بدھ کو شہر میں معمول سے تیز سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو سمندر کی جنوب مغربی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئیں۔ منگل کی صبح شہر کے مختلف علاقوں نارتھ کراچی، فیڈرل بی ایریا، اورنگی، کلفٹن جبکہ اولڈ سٹی ایریا کے کچھ علاقوں میں پھوار اور ہلکی بارش بھی ہوئی جس کی وجہ سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.2 ڈگری جبکہ کم سے کم 29 ڈگری ریکارڈ ہوا۔ صبح کے وقت نمی کا تناسب 82 جبکہ شام کے وقت 70 فیصدرہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہر کا مطلع ابرآلود رہنے جبکہ بوندا باندی اور ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔

بدھ کو زیادہ سے زیادہ پارہ 33 تا 35 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ سمندری ہواؤں کی رفتار آج 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھ سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ہیٹ ویو سینٹر کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران شہر کا مطلع ابرآلود رہنے جبکہ رات اور صبح کے اوقات میں بونداباندی اور ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں