ٹارگیٹڈ آپریشن میں سیکیورٹی اداروں کا 40 ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ آج بھی شہر میں 2 افراد قتل

دونوں افراد کوتشدد کر نے کے بعد گولیاں مارکرقتل کیاگیا تاہم دونوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔


ویب ڈیسک December 11, 2013
اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملزمان نقدی، طلائی زیورات، موبائل فونز سمیت 30گاڑیاں چھین کر فرار ہو گئے۔ فوٹو :شاہد علی/ ایکسپریس

کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن میں 40 سے زائد افرادپکڑے گئے جبکہ گزشتہ رات سے فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3افراد کو موت کی نیند سلادیا گیا۔

کراچی میں آج صبح بھی ٹارگٹ کلزز نے 2افراد کو فائرنگ کر کے قتل کردیا، ایک کی لاش نارتھ کراچی سلیم سینٹر کے عقب سے ملی جبکہ دوسری لیاری لی مارکیٹ سے ملی، دونوں افراد کوتشدد کر نے کے بعد گولیاں مارکرقتل کیاگیا۔ پولیس حکام کا کا کہنا تھا کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم مقتولین کی فوری طورپر شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ دوسری جانب شہر میں اسٹریٹ کرائم اور رہزنی کی 20وارداتوں میں ملزمان نقدی، طلائی زیورات، موبائل فونز اور دیگر سامان چھین کر فرارہوگئےجبکہ کاروں اورموٹرسائیکلوں سمیت 30گاڑیاں گن پوائنٹ پرچھینی اورچوری کر لی گئیں۔

رینجرز نے خفیہ اطلاع پر لانڈھی میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر 2ایل ایم جی رائفلیں ، ایک جی تھری ، ایس ایم جی اور سیون ایم ایم رائفلوں پرمشتمل اسلحہ کی کھیپ پکڑلی۔ تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی جبکہ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران پولیس اوررینجرزنے 40سے زائد جرائم پیشہ افراد کو گرفتارکرنے کا دعوی بھی کیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں