ایران کو آم کی برآمد میں پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ رکاوٹ قرار

ایکسپورٹرز من مانی قیمت دینے پر مجبور ہیں، فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن

ایکسپورٹرز من مانی قیمت دینے پر مجبور ہیں، فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن۔ فوٹو: فائل

فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن نے پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کو پاکستان سے ایران کو آم کی ایکسپورٹ بڑھانے کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے کا ذمے دار قرار دیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق ایران کے لیے ہاٹ واٹر پراسیسنگ پلانٹس کی منظوری کے عمل میں مرجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کرنے والے پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کے افسران کی غیر ذمہ داری کی وجہ سے ایکسپورٹرز ہاٹ واٹر ٹرٹیٹمنٹ کی من مانی قیمت ادا کرنے پر مجبور ہیں، آم کی صنعت میں مخصوص عناصر کی اجارہ داری قائم کردی گئی ہے جبکہ ہاٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس میں کی جانے والی بھاری سرمایہ کاری بھی داؤ پر لگ گئی ہے۔


ایسوسی ایشن نے وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سیکیوریٹی اینڈ ریسرچ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایران کے لیے ہاٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی منظوری کے عمل میں مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کرکے قومی تجارت اور آم کی صنعت کو نقصان پہنچانے والے پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کے افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے۔

 
Load Next Story