نیٹوسپلائی کی بندش اور ڈرون حملوں کے خلاف تحریک انصاف کا دھرنا 18ویں روز بھی جاری

ہم اپنے مؤقف پر قائم ہیں، امریکہ امداد بند کر دے، دھرنے کے شرکاء


ویب ڈیسک December 11, 2013
نیٹو سپلائی کے خلاف تحریک سے امریکہ کو نقصان پہنچا ہے اور امریکا پریشان ہو گیا ہے، شرکاء۔ فوٹو: فائل

نیٹو سپلائی کے خلاف تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں کا دھرنا آج 18ویں روز بھی جاری ہے جبکہ کارکنوں نے امریکا کی جانب سے امداد بند کرنے کی دھمکی کومسترد کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعدت جماعت اسلامی کی جانب سے ڈرون حملے رکوانے کے لئے نیٹو سپلائی کی بندش کے لئے شروع کیا جانے والا دھرنا 18ویں روز میں داخل ہو گیا ہے۔ دھرنے کے شرکاء کا کہنا تھا کہ ہم اپنے مؤقف پر قائم ہیں، امریکہ امداد بند کر دے، ملکی خودمختاری پر کوئی سودے بازی قبول نہیں کریں گے، نیٹو سپلائی کے خلاف تحریک سے امریکہ کو نقصان پہنچا ہے، امریکی ردعمل اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ وہ پریشان ہے۔

گزشتہ روز بھی کارکنوں کی بڑی تعداد حیات آباد ٹول پلازہ پشاور کے قریب کیمپ میں موجود رہی، کارکنوں نے امریکی سفیر کے بیان پر سخت رد عمل کا اظہار کیا، شرکاء نے دن بھر کنٹینرز کے کاغذات کی جانچ پڑتال کرتے رہے، تاہم کسی کنٹینر کو واپس نہیں بھیجا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں