کورونا میں مبتلا سسٹر رتھ لیوس انتقال کر گئیں

مرحومہ اسپیشل بچوںکی دیکھ بھال کے دوران کورونا کا شکار ہوئی تھیں

وہ دارالسکون کی بانیوں میں سے تھیں جنھوں نے 50 سال تک خدمات انجام دیں۔ فوٹو: فائل

کورونا وائرس میں مبتلا سماجی ادارے کی بانی سسٹر رتھ لیوس انتقال کر گئیں۔

دارالاسکون انتظامیہ کے مطابق سسٹررتھ لیوس2 مئی 1946 کوکراچی میں پیدا ہوئیں اوروہ دارالسکون کی بانیوں میں سے تھیں جنھوں نے دارالسکون میں50 سال خدمات انجام دیں، دارالسکون میں21 بچے بھی کورونا سے متاثر ہیں اور ادارے میں ہی قرنطینہ میں ہیں۔


سسٹر رتھ لیوس کورونا سے متاثرہ بچوں کی دیکھ بھال کے دوران کورونا سے متاثر ہوئی تھیں ان میں8 جولائی کوکورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں اورکئی دنوں سے سخت بیمار تھیں جوجانبرنہ ہوسکیں۔

سسٹر رتھ لیوس کی خدمات خصوصی بچوں کی تربیت اور پرورش کے لیے ناقابل فراموش ہیں، مرحومہ کی آخری رسومات آج 22 جولائی بدھ دوپہر 2 بجے خداداد کالونی کے کرائسٹ دی کنگ چرچ میں ادا کی جائیںگی جبکہ تدفین گوراقبرستان میں ہو گی۔

 
Load Next Story