امریکی ریاست الاسکا کے سمندر میں 78 شدت کا زلزلہ سونامی وارننگ جاری

الاسکا سے 100 کلومیٹردور سمندر میں 7.8 شدت کا زلزلہ تاہم اب تک کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔


ویب ڈیسک July 22, 2020
زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ فوٹو: بی بی سی

امریکی ریاست الاسکا کے ساحل سے 100 کلومیٹر دور 7.8 شدت کا زلزلہ آیا جس کے بعد سونامی وارننگ جاری کردی گئی تاہم کسی جانی اور مالی نقصان کی تصدیق نہ ہونے کے بعد وارننگ واپس لے لی گئی۔

الاسکا کے شمال مشرق کے سمندر کی تہہ میں موجود ارضیاتی رخنے میں شدید زلزلہ نوٹ کیا گیا ۔ جس کے بعد پوری ساحلی پٹی پر سونامی وارننگ جاری کی گئی ۔ساتھ ہی قریبی جزائر کو بھی خبردار کیا گیا تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہ ملنے کے دو گھنٹے بعد سونامی وارننگ واپس لے لی گئی ۔



کوڈائک نامی قصبےکے پولیس افسر سارجنٹ مائک سورٹر نے بتایا ہے کہ سب کچھ معمول پر ہے اور کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی، تاہم سونامی وارننگ سینٹرنے اعتراف کیا کہ اس عمل سے سونامی پیدا ضرور ہوئی تھی لیکن غیرمعمولی دوری کی وجہ سے خشکی پر کوئی تباہی نہیں ہوئی، سینٹر کے ماہرین نے کہا ہے اس کی وجہ سے سمندری لہروں میں تبدیلی ضرور دیکھی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |