پاکستان میں ارطغرل غازی کا ہم شکل سامنے آگیا
ڈارمے کی پوری کاسٹ سے ملنا چاہتا ہوں لیکن حلیمہ سلطان سے ملاقات کی خاص خواہش نہیں، مصطفی حنیف کی ایکسپریس سے گفتگو
پاکستان میں ارطغرل غازی کی مقبولیت کے بعد مرکزی کردار کا ہم شکل بھی سوشل میڈیا پر معروف شخصیت بن گیا۔
کراچی سے تعلق رکھنے والے مصطفی حنیف کا کہنا ہے کہ اس ڈرامے کے پاکستان میں نشر ہونے سے قبل ان کے دوست کہا کرتے تھے کہ اس کے مرکزی کردار سے میری شکل بہت زیادہ ملتی ہے، جب میں نے ڈراما دیکھا تو مجھے بھی احساس ہوا کہ واقعی ایسا ہے۔
مصطفی حنیف بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹرز کی ڈگری رکھتے ہیں اور ایک نجی ادارے میں ملازم ہیں۔ سوشل میڈٰیا پر بطور ''پاکستانی ارطغرل'' شہرت حاصل کرنے سے قبل وہ اپنا یوٹیوب چینل چلا رہے تھے اور اس پر اکثر سیر و سیاحت سے متعلق ویڈیوز اپ لوڈ کیا کرتے تھے۔
https://www.youtube.com/watch?v=_sroESqCVPw
ارطغرل غازی کے پاکستان میں نشر ہونے اور مقبولیت کے بعد مصطفی نے سیاحت کے ساتھ ساتھ اس ڈرامے پر اپنے ریویوز کی ویڈیوز بھی شیئر کرنا شروع کیں جنھیں سوشل میڈیا پر بے پناہ پذیرائی مل رہی ہے۔ انہوں ںے ارطغرل غازی کے لباس میں گھڑ سواری کرتے ہوئے بھی ایک ویڈیو اپنے فیس بک پیچ پر اپ ڈیٹ کی جسے صارفین کی جانب سے سراہا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ یوٹیوب اور سوشل میڈیا پر مقبولیت کے بعد اب کہیں جاتا ہوں تو وہاں بھی لوگ مجھے پہنچان لیتے ہیں۔ ''پچھلے دنوں ایک کام سے بازار گیا، ماسک نہیں تھا تو چار پانچ لوگوں نے مجھے پہنچانا اور مجھ سے بات بھی کی ۔''
https://www.youtube.com/watch?v=Vsb43DTlN_c
مصطفی حنیف ارطغرل غازی ڈرامے کا مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار اینگن التن دزیتن سمیت کاسٹ کے دیگر اہم کرداروں سے ملنے کے لیے ترکی جانے کے خواہش مند ہیں لیکن جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ حلیمہ سلطان سے بھی ملنا چاہیں گے تو مسکرا کر جواب دیا ''اس کی کوئی ایسی خاص خواہش نہیں''۔
سوشل میڈیا پر ارطغرل غازی کی کاسٹ میں شامل اداکاروں کی ذاتی زندگی پر تنازعات سامنے آتے رہتے ہیں اس بارے میں ''پاکستانی ارطغرل'' کا کہنا ہےکہ ہمیں فن کاروں کی ذاتی زندگی کو ان کے کرداروں سے الگ دیکھنا چاہیے۔