یوراگوئے بھنگ کی کاشت کو قانونی حیثیت دینے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا

سینیٹ کے 29 میں سے 16 ارکان نے بل کے حق میں اور 13 نے مخالفت میں ووٹ دیئے۔

بل کے مطابق 18 سال سے زائد عمر کے ہر شخص کو ہر ماہ 40 گرام تک بھنگ خریدنے یا کلبس لے کر جانے کی اجازت ہو گی۔ فوٹو؛ گیٹی امیج۔

لاطینی امریکا کا ملک یوراگوئے بھنگ کی کاشت اورفروخت کو قانونی حیثیت دینے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔


غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یوراگوئے کی سینیٹ میں بھنگ کی کاشت اور فروخت کو قانونی حیثیت دینے کے حوالے سے بل پیش کیا گیا، سینیٹ کے 29 میں سے 16 ارکان نے بل کے حق میں اور 13 نے مخالفت میں ووٹ دیئے۔ یوراگوئے کے صدرجوزموجیکا کے بل پردستخط کے بعد بھنگ کی کاشت کو ملک میں قانونی حیثیت مل جائے گی۔

سینیٹررابرٹوکینڈی کا بائیں بازو کی حکمراں جماعت کے توسط سے بل پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ منشیات کے خلاف ریاستی جنگ ناکام ہو چکی ہے لہذٰا یہ بل ناگزیر ہو گیا تھا۔ بل کے مطابق 18 سال سے بڑی عمر کے ہر شخص کو ہر ماہ 40 گرام تک بھنگ خریدنے یا کلبس لے کر جانے کی اجازت ہو گی تاہم بھنگ کی کاشت اور فروخت کے لئے حکومت سے منظوری لینا ضروری ہوگا جبکہ یوراگوئے کی دوتہائی آبادی حکومت کے زیر کنٹرول بھنگ کی تجارت کے خلاف ہے۔
Load Next Story